بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طبی سہولیات پر ٪20 ڈسکاؤنٹ

Author

by Saeed Iqbal

02-03-2023
10 Best Activities

19

SHARES

بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طبی سہولیات پر بیس فیصد تک ڈسکاؤنٹ مہیا کیا جائے گا۔ تاہم مریضوں کو یہ ڈسکاؤنٹ مخصوص دنوں، منگل اور بدھ، کے دنوں میں مہیا کیا جائے گا۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سے گائناکالوجی کی طبی سہولیات حاصل کرنے والے مریض منگل اور بدھ کے روز صبح نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک اس ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گائناکالوجی کے ماہرین کے ساتھ مشورہ، لیب کے ٹیسٹ، اور اس کے ساتھ ساتھ ریڈیالوجی کی طبی سہولیات پر بھی بیس فیصد تک ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کا گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان دنوں بحریہ ہسپتال میں گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر حمیرا تبسم ہیں جو کہ کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ہیں اور سی ایم ایچ میں گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی بھی کر چکی ہیں۔

بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ گائنی-آنکالوجی سرجری کی سہولیات بھی میسر کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ جن میں خواتین کے رحم کی باہر والی جانب ٹشو بن جاتا ہے اور یہ ٹشو شدت اختیار کر جاتا ہے، ان کی بھی اس ڈیپارٹمنٹ میں مؤثر طریقے سے سرجری کی جاتی ہے۔ 

اس ہسپتال میں گائنی کے شدید مسائل کے لیے آئی سی یو کی سہولت بھی میسر ہے۔ ایسی خواتین جن میں مثانہ یا رحم نیچے ڈھلک جائے اور اندام نہانی تک آ جائے، ان کی سرجریز بھی اس گائنی ڈیپارٹمنٹ میں کی جاتی ہیں۔