ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال میں خون کے خود کار تجزیہ کا نظام نصب

Author

by Saeed Iqbal

03-03-2023
10 Best Activities

21

SHARES

پاکستان، کراچی، میں ہیماٹالوجی کا پہلا آٹومیشن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی شہر میں اس آٹو میشن سسٹم کی سہولت میسر نہیں تھی۔ ہیماٹالوجی کے آٹو میشن سسٹم کی وجہ سے خون کا خود کار تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی جس سے وقت کی بچت ہو گی۔ یہ آٹو میشن ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال میں نصب کیا گیا ہے۔

 

خود کار طریقے سے خون کا تجزیہ کرنے سے کسی بھی قسم کی غلطی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جائیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس سسٹم میں جب کسی بھی شخص کا خون ڈالا جائے تو یہ سسٹم ایک خود کار طریقے کی پیروی کرتے ہوئے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں سکرین پر ڈیجیٹل نتیجہ ظاہر کر دے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نظام کی تنصیب سے ڈینگی اور آئی ٹی پی جیسے امراض میں مبتلا مریضوں میں خون کے سفید اور سرخ کلیات کی تعداد کو فوری طور پر چیک کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ان امراض میں مبتلا افراد کے خون میں واقع ہونے والی تبدیلیوں کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔

ہیماٹالوجی آٹو میشن سسٹم کی مدد سے خون کے زیادہ نمونوں کا تجزیہ کم وقت میں کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک منٹ میں تقریباً چھ سو سے زائد خون کے نمونوں کا تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ اس سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے نمونوں کے پراسس کے دوران انسانی مداخلت بھی ختم ہو جائے گی۔ انسان کی مداخلت صرف اس حد تک وہ جائے گی کہ کوئی طبی ماہر یا لیب ٹیکنیشن اس سسٹم میں خون کا نمونہ رکھے۔