حمید لطیف ہسپتال کا کینٹ اور ڈی ایچ اے میں فزیو تھراپی ہوم سروزسز کا آغاز

Author

by Saeed Iqbal

12-01-2023
10 Best Activities

18

SHARES

حمید لطیف ہسپتال صحت کے شعبے میں سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مسقتل طور پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس ہسپتال میں  لاہور سمیت پاکستان بھر کے رہائشیوں کے لیے سینکڑوں طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حمید لطیف ہسپتال لاہور کی جانب سے اب لاہور کے مزید دو علاقوں کے لیے فزیو تھراپی سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

فزیو تھراپی کی ان سروسز سے کینٹ اور ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشیوں کو یہ سہولت میسر ہو جائے گی کہ وہ گھر بیٹھیں فزیو تھراپی کی سروسز حاصل کر سکیں۔ ان دونوں علاقوں کے رہائشیوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ حمید لطیف ہسپتال کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ مریض کو مہیا کی جانے والی ہر طبی سہولت عالمی معیار کی ہو۔

اس سے قبل  کینٹ اور ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو فزیو تھراپی کی جو سہولیات میسر تھیں وہ اسٹیٹ آف دی آرٹ نہیں تھیں۔ جب کہ حمید لطیف ہسپتال کی جانب سے یہ سروسز شروع ہونے پر اب کینٹ اور ڈی ایچ اے کے رہائشی گھر پر ہی عالمی معیار کی فزیو تھراپی سروسز حاصل کر سکیں گے۔

ان فزیو تھراپی سروسز سے ایسے مریض یا افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو کھیلوں کی وجہ سے لگنے والی چوٹ کا شکار ہیں۔ جب کہ سرجری کے بعد لاحق ہونے والے مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی ان سروسز سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ گردن کے درد، کندھوں کے مسائل، کولہوں کے درد، گھٹنوں کی تکلیف، اور کہنیوں کے مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی حمید لطیف ہسپتال کی جانب سے شروع کی جانے والی فزیو تھراپی ہوم سروسز سے استفادہ کیا جا سکے گا۔