You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without logging in or signing up.
by Saeed Iqbal
18-11-2022پاکستان ڈیموگرافک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں کی اوسط عمر ساڑھے پینسٹھ سال سے کم ہو کر پینسٹھ سال رہ گئی ہے۔ یہ سروے پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
Life expectancy at birth in Pakistan is 65 years, while a major cause of death is cardiovascular disease (14.74 percent) followed by fever (9.28 percent), says the Pakistan Bureau of Statistics (PBS).https://t.co/TiwdDCNdgk#brecordernews pic.twitter.com/fIaiIpns2I
— Business Recorder (@brecordernews) November 16, 2022
اس سروے کے مطابق خواتین کی اوسط عمر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پہلے خواتین کی اوسط عمر ساڑھے چھیاسٹھ برس تھی جو اب کم ہو کر ساڑھے پینسٹھ برس رہ گئی ہے۔ تاہم اس کمی کے باوجود بھی خواتین کی اوسط عمر مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
اس سروے میں پیدائش سے قبل بچوں کی اموات، پیدا یونے والے بچوں کی شرح، اور آبادی میں اضافے کا بھی مطالعہ کیا گیا۔ پاکستان میں اس سروے کا آغآز 1984ء میں کیا گیا تھا اور اس سال یہ بیسواں سروے منعقد کیا گیا ہے۔
سروے کی جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2017ء میں ایک ہزار میں سے باسٹھ بچے موت کا شکار ہو رہے تھے جب کہ اب ہزار میں سے چھپن بچے موت کا شکار ہوتے ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں بچوں کی شرح اموات میں فرق تھا۔ دیہی علاقوں میں ایک ہزار میں سے انسٹھ بچے موت کا شکار ہوتے ہیں اور شہری علاقوں میں پچاس۔
اس کے ساتھ ساتھ سروے میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ پاکستان میں دل کی بیماریاں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ جب کہ بخار، دمہ، فالج، اور ذیابیطس وغیرہ کو موت کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔